ڈرانے کیلئے کہا گیا گورنر راج لگ سکتاہے،جب عمران خان کہیں گے تو کرسی کو لات مار دوں گا :پرویز خٹک

ڈرانے کیلئے کہا گیا گورنر راج لگ سکتاہے،جب عمران خان کہیں گے تو کرسی کو لات ...
ڈرانے کیلئے کہا گیا گورنر راج لگ سکتاہے،جب عمران خان کہیں گے تو کرسی کو لات مار دوں گا :پرویز خٹک

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہاہے کہ مجھے ڈرانے کیلئے کہا گیا کہ گورنر راج لگ سکتاہے ،میں نے بہت کرسیاں دیکھیں یہ آنی جانی چیز ہے ،جب عمران خان کہیں گے تو کرسی کو لات مار دوں گا۔

پریڈ گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہاہے کہ مجھے ڈرانے کیلئے کہا گیا کہ گورنر راج لگ سکتاہے ،میں نے بہت کرسیاں دیکھی ہیں یہ آنی جانی چیز ہے ،جب عمران خان کہے گا تو لات ماردوں گا کرسی کو ،یہ کس کو ڈراتے ہیں ،انہوں نے غلط پراپیگنڈہ کیا کہ پرویز خٹک نے پنجابیوں پر حملہ کیا ۔وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہناتھا کہ پنجابی میرے بھائی ہیں میرے دوست ہیں ،چوہدری نثار کو کہتاہوں کہ تمہار پنجاب میں کوئی دوست نہیں ہے ،پنجاب کا ہر گھر میرادوست اور بھائی ہے ،میری شادی بھی پنجاب میں ہوئی ہے ،میں نے اپنی جوانی پنجاب میں گزاری تو میں پنجاب سے کیسے نفرت کرسکتاہوں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں