پریڈ گراؤنڈ کے کامیاب جلسے نے عمران خان پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے ہیں :سلیم بخاری

پریڈ گراؤنڈ کے کامیاب جلسے نے عمران خان پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر ...
پریڈ گراؤنڈ کے کامیاب جلسے نے عمران خان پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے ہیں :سلیم بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ممتاز صحافی اور تجزیہ نگار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کا اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت نے عمران خان پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے ہیں ،مجھے توقع نہیں تھی کہ اتنے لوگ جلسے میں آئیں گے ،کامیاب جلسے کے بعد عمران خان پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند ہو جانے چاہئیں ۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائے نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’آف دی ریکارڈ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے جس طرح لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا اور سیاسی کارکنوں پر جتنا تشدد کیا ،اس کے بعد اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی’’یوم تشکر ‘‘ کے جلسے میں شرکت عمران خان کی کامیابی ہے اور کہا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ کامیاب ہو گیا ہے۔ہمارے ہاں کسی سیاسی لیڈر اور کسی سیاسی حکومت نے آج تک کسی ادارے کو نہ پنپنے دیا ہے اور نہ ہی آزادانہ کام نہیں کرنے دیا گیا ،اور نہ ہی طاقتور ہونے دیا ہے ،بلکہ عدالتوں کا بھی بر سر اقتدار پارٹی نے ہمیشہ بیڑہ غرق دیا ہے ،پیپلز پارٹی میں سے دو طرح کی آوازیں آ رہی ہیں ،ایک وہ ہیں جو زرداری صاحب کے قریب ہیں اور ایک وہ ہیں جو بلاول کے قریب ہیں ،جب تک عمران خان خورشید شاہ کے پیچھے کھڑے تھے اس وقت سب ٹھیک تھا ،جب سے عمران خان جمپ لگا کر آگے آ گئے ہیں،تو ان کو عمران خان میں سب کچھ خراب لگ رہا ہے ۔جب تک اپوزیشن بٹی رہی گی تب تک کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہو گی ،کسی ایک شہر کے جلسے سے حکومت ختم نہیں ہو گی ،اپوزیشن کی آپس کی تقسیم کا سب سے بڑا بینی فشری نواز شریف ہے ،جب تک ملک گیر سطح پر مشترکہ جدو جہد نہیں ہو گی اپوزیشن کو کامیابی نہیں ملی گی ۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں اس کے اداروں کام نہ کرتے ہوں وہاں دھرنوں کی ضرورت پڑتی ہے ،عمران خان نے سٹٹس کو کو چیلنج کیا ہے کو ئی ان کا دوست ہو دشمن ہو اس کریڈٹ سے عمران خان کو باہر نہیں نکال سکتا اور نہ دوسری رائے رکھتا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -