عمران خان دو یا تین دن اور دیتے تو آپ لوگوں کو تماشا دکھاتا،پنجاب والے میرے بھائی اور دوست ہیں:پرویز خٹک

عمران خان دو یا تین دن اور دیتے تو آپ لوگوں کو تماشا دکھاتا،پنجاب والے میرے ...
عمران خان دو یا تین دن اور دیتے تو آپ لوگوں کو تماشا دکھاتا،پنجاب والے میرے بھائی اور دوست ہیں:پرویز خٹک

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہاہے کہ مجھے ڈرانے کیلئے کہا گیا کہ گورنر راج لگ سکتاہے ،میں نے بہت کرسیاں دیکھیں یہ آنی جانی چیز ہے ،جب عمران خان کہیں گے تو کرسی کو لات مار دوں گا،ان کا کہناتھا کہ کاش عمران خان دو یا تین دن اور دیتے تو آپ لوگوں کو تماشا دکھاتا ۔

پریڈ گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہاہے کہ مجھے ڈرانے کیلئے کہا گیا کہ گورنر راج لگ سکتاہے ،میں نے بہت کرسیاں دیکھی ہیں یہ آنی جانی چیز ہے ،جب عمران خان کہے گا تو لات ماردوں گا کرسی کو ،یہ کس کو ڈراتے ہیں ،انہوں نے غلط پراپیگنڈہ کیا کہ پرویز خٹک نے پنجابیوں پر حملہ کیا ۔وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہناتھا کہ پنجابی میرے بھائی ہیں میرے دوست ہیں ،چوہدری نثار کو کہتاہوں کہ تمہار پنجاب میں کوئی دوست نہیں ہے ،پنجاب کا ہر گھر میرادوست اور بھائی ہے ،میری شادی بھی پنجاب میں ہوئی ہے ،میں نے اپنی جوانی پنجاب میں گزاری تو میں پنجاب سے کیسے نفرت کرسکتاہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد پہنچنے کا تہیہ کر لیا تھا ،ہمیں بہت کچھ کرنا تھا کشتیاں جلا کر آئے تھے ،میں نے کہا تھا کہ راستے میں مر جاﺅں تو لاش بنی گالہ جائے گی ۔ان کا کہناتھا کہ کاش عمران خان دو یا تین دن اور دیتے تو آپ لوگوں کو تماشا دکھاتا ،ہمارے پٹھان بھائی ایف سی والوں کو ہمارے سامنے کھڑا کر دیاگیا اورسامنے لانے پر ایف سی والوں کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں ،جب صوابی سے نکلے تو آنسو گیس کا تماشا دیکھا یہ تو ساری زندگی دیکھاہے ،ظلم کرنے کا بدلہ اللہ پر چھوڑ دیں،کس میں ہمت ہے جو ہمیں اسلام آباد جانے سے روکے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اصل دشمن مغل بادشاہ ہیں ،نوازشریف کو پاکستان سے کوئی محبت نہیں ۔

مزید : قومی