عمران خان کا جلسہ مناسب ،جی جی برگیڈ کرسیاں گننا شروع کر دے گا ،پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں :سینیٹر اعتزاز احسن

عمران خان کا جلسہ مناسب ،جی جی برگیڈ کرسیاں گننا شروع کر دے گا ،پیپلز پارٹی ...
عمران خان کا جلسہ مناسب ،جی جی برگیڈ کرسیاں گننا شروع کر دے گا ،پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں :سینیٹر اعتزاز احسن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈکے ’’یوم تشکر ‘‘کو چھوٹا جلسہ نہیں کہہ سکتے ،حکومتی ’’جی جی برگیڈ‘‘اس جلسے کی کرسیاں گننا شروع کر دے گا ،گالم گلوچ برگیڈ تو کا م یہی ہے ،پیپلز پارٹی بھی نواز شریف کا احتساب چاہتی ہے ،خورشید شاہ اور میرے موقف میں کوئی اختلاف نہیں ،اپوزیشن کو تقسیم کرنے والی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائے نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’آف دی ریکارڈ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی ہماری کوئی لائن مختلف نہیں ہے ،نہ ہمارے درمیان کوئی جھگڑا ہے ،میں خورشید شاہ سے اتفاق بھی کرتا ہوں اور اپنی رائے بھی رکھتا ہوں ،وقت بتائے گا کہ عمران خان نے نواز شریف کو کمزور کیا یا مضبوط ،اپوزیشن کو تقسیم نہیں کرنا چاہتا ،ہم سب کا مطمع نظر نواز شریف اور ان کے خاندان کا احتساب ہے ۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اور میرے درمیان کوئی تضاد نہیں ہے ،میری رائے صرف یہ ہے کہ اگر میں خورشید شاہ سے بھی متفق بھی ہوں تو کوئی تبصرہ نہیں کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت بتائے گا کہ عمران خان کے یو ٹرن سے نواز شریف مضبوط ہوا ہے یا کمزور ؟پیپلز پارٹی اپوزیشن کی جماعت ہے اور اپوزیشن کا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی ،میاں نواز شریف کا احتساب ہمارے اور متحدہ اپوزیشن کے واضح کردہ ٹی او آرز کی روشنی میں منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جانے والی دولت کو واپس ملک میں آنا چاہئے ،پانامہ پیپرز کے بارے جو ٹی او آرز تمام اپوزیشن نے طے کئے ہیں انہیں کے ذریعے احتساب کا بہتر طریقہ ہے ۔

مزید : قومی