سپریم کورٹ میں کیس لگنے کے بعد نواز شریف کی وکٹ اڑتی ہوئی نظر آرہی ہے،اسی مہینے نئی صبح طلوع ہوگی:عمران خان

سپریم کورٹ میں کیس لگنے کے بعد نواز شریف کی وکٹ اڑتی ہوئی نظر آرہی ہے،اسی ...
سپریم کورٹ میں کیس لگنے کے بعد نواز شریف کی وکٹ اڑتی ہوئی نظر آرہی ہے،اسی مہینے نئی صبح طلوع ہوگی:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس لگنے کے بعد  وزیر اعظم   کو استعفیٰٰ دے دینا چاہئے  ،ادارے ٹھیک کام کر رہے ہوتے  تو نواز شریف اور زرداری  پکڑے جاتے،اسی مہینے نئی صبح طلوع ہوگی ،اللہ سے دعا کرتا ہوں نوازشریف اور شہباز شریف سے ہمیں آزادی دے ، میری وجہ سے فضل الرحمن کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔
پریڈ گراونڈ  اسلام آباد میں ’’یوم تشکر ‘‘ کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 24  گھنٹے کے نوٹس پر اتنی بڑی تعداد   میں آنے پرکارکنوں  کاشکریہ ادا کرتا ہوں ،پرویز خٹک قوم کا ہیرو بن چکا ، پوری قوم کی طرف سے انہیں سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں،صوبائی کابینہ کے تمام افراداور جدوجہد کرنے والے سب پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،جب کوئی قوم آزادی کیلئے لڑتی ہے تو کامیابی ملتی ہے،شیلنگ ایسے  ہورہی تھی جیسے  لگ رہا تھا  دشمن  ملک  پر حملہ کیا جارہا ہے،کارکنوں کو  نہ روکتا تو  آپ آجاتے اور مجھے ڈر تھا کہ کہیں  آپ کا خون نہ ہو جاتا ۔

ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
انہوں نے کہا ہے کہ دونوں بزدل بھائی قوم کو لڑارہے ہیں،دونوں چوری چھپانے کیلئے اپنی کرپشن اور بادشاہت بچھانے کیلئے خواتین پر لاٹھیاں برسا رہے تھے،ہم پاکستانی کرپشن کے خلاف احتجاج کررہے تھے،شرم آنی چاہیے،پانامہ شریف اورڈرامہ شریف جھوٹ بولتے ہیں،میں انتظار کرہا ہوں کہ آپ کو جیل ہوگی،فضل الرحمان تم میرا شکریہ ادا کرو میری وجہ سے تم کو پیسے مل رہے ہیں،پہلے آپ کو ڈیزل کے پرمٹ ملتے تھے اب پیسے مل رہے ہیں،اسفند یار تم کیا کررہے ہو،خورشید شاہ کی اندر سے نیت خراب ہے،نوازشریف سے ملے ہوئے ہیں،ڈبل شاہ اور آصف زرداری کی بھی باری آئے گی اب احتساب شروع ہوچکا ہے،میں سولو فلائٹ نہیں کررہا میرے ساتھ شیخ رشید ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہرملک میں احتجاج ہوا لوگ نکلے وہاں تو کوئی لاٹھی چارج نہیں ہوا،کوئی گولی نہیں چلی ،پرامن احتجاج سب کا حق ہے،ججز کے ریمارکس پر خوشی ہوئی،انہوں نے کہا ہے کہ جلدی فیصلہ کریں گے،نیب کو بلا کرپوچھا نوازشریف کو کیوں نہیں پکڑا ؟ صرف غریبوں کو پکڑنا تمھارا کام ہے،میں تو اسلام آباد اس لیے آیا تھا نواز شریف کا استعفیٰ یا تلاشی ،قوم کومبارک ہو تلاشی شروع ہوچکی ہے،پچھلے آٹھ سال میں زرداری اور نواز شریف نوراکشتی کھیلتے آرہے ہیں،مک مکا کرکے ملک کو لوٹتے چلے آرہے ہیں،جب حکومت اور اپوزیشن مل جائے ،مک مکا کے نام پر اپوزیشن ختم ہوچکی تھی۔

میاں پاناما شریف اور چھوٹا بھائی ڈراما شریف قوم کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں: عمران خان


آٹھ سالوں میں ملک کا قرضہ بڑھا،ملک کو حکمرانوں سے لے کر پٹواری تک نے لوٹا ہے ،ادارے ٹھیک کام کررہے ہوتے تو کوئی بھی ملک لوٹا نہ جاسکتا ،نیب کا چیئرمین بھی مک مکا سے بنا،ملک کے ادارے ٹھیک کام نہیں کررہے،ادارے تباہ کردیئے  اگر ٹھیک ہوتے تو ان کی کرپشن پکڑتے،شوباز شریف نے زرداری کے پیٹ سے کرپشن نکالنے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کی تھی کہا ں گئے یہ وعدے؟ 

عمران خان دو یا تین دن اور دیتے تو آپ لوگوں کو تماشا دکھاتا،پنجاب والے میرے بھائی اور دوست ہیں:پرویز خٹک
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان عظیم ملک بنے گا،ادارے  اس وقت مضبوط ہوں گےجب یہ سارے ڈاکو پکڑے جائیں گے ، ملک میں خوشحالی آئے گی،جب کرپشن کا کینسر ختم ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا،نیب کے چیئرمین میں تھوڑی سی بھی شرم ہے تو استعفیٰ دے،کسی میں بھی شرم نہیں،جب حکمرانوں میں شرم نہیں تو نیچے کیا شرم کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب سپریم کورٹ میں کیس لگ گیا ہے تو نوازشریف استعفیٰ دو،نواز شریف کی موجودگی میں شفاف احتساب ممکن نہیں ہوسکتا ،نواز شریف کی وکٹ اڑتی ہوئی نظر آرہی ہے،صرف پانچ سے دس ہزار لوگ ملک کا خون چوس رہے ہیں،ماڈل ٹاون میں جو ہوا ایسا تو آمریت میں بھی نہیں ہوتا،یہاں گولیاں مارنے  والے کوپکڑا نہیں گیا،رانا ثناءاللہ کی شکل مجرموں جیسی ہے،عابد شیر علی کا باپ کہتا ہے 17بندو ں کا قاتل ہے،ایک ایم پی اے کہتا ہے مجھے مارنا چاہتا ہے، اسی مہینے میں نئی صبح طلوع ہوگی، ہمیں نوازشریف سے آزادی ملے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -