نڈر صحافی کا ایوارڈحامد میر نے وصول کرلیا ، ایوارڈ میری نہیں پاکستانی قوم اور صحافی برادری کی جرات کا انعام ہے :حامد میر

نڈر صحافی کا ایوارڈحامد میر نے وصول کرلیا ، ایوارڈ میری نہیں پاکستانی قوم ...
نڈر صحافی کا ایوارڈحامد میر نے وصول کرلیا ، ایوارڈ میری نہیں پاکستانی قوم اور صحافی برادری کی جرات کا انعام ہے :حامد میر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل فری پریس کی جانب سے سینئر اینکرپرسن اور ممتاز صحافی حامد میر کو ہالینڈ کے شہر ہیگ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں نڈر صحافی کا ایوارڈ2016ء دیا گیا ،اس موقع پر حامد میرنے کہاکہ یہ ایوارڈ میری نہیں پاکستانی قوم اور صحافی برادری کی جرات کا انعام ہے، عوام ساتھ نہ ہوتے توشاید ہم اتنی جرات نہ کر پاتے ۔

نجی ٹی وی ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق انٹرنیشنل فری پریس کی جانب سے ممتاز صحافی حامد میر کو ہالینڈ میں منعقدہ تقریب میں ’ ’نڈر صحافی ‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس موقع پر حامد میر کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ میری نہیں پاکستانی قوم اور صحافی برادری کی جرات کا انعام ہے، عوام ساتھ نہ ہوتے توشاید ہم اتنی جرات نہ کر پاتے ، گذشتہ 10سال میں پوری دنیا میں 800سے زائدصحافی قتل کیے گئے ، ان میں سے 120سے زائد صحافی پاکستان میں قتل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کے مطابق جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں صحافت کو خطرہ ہے ، انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کے مطابق بھارت میں صحافت کو زیادہ خطرہ ہے۔حامد میر نے کہا کہ پاکستان، بھارت، افغانستان اور بنگلا دیش میں صحافیوں کومسائل کا سامنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے۔ واضح رہے کہ ایوارڈز کی مذکورہ کیٹیگری میں حامد میرکے ساتھ کولمبیا کے تفتیشی صحافی اور یمن کے صحافی کا نام بھی شامل ہے۔نائن الیون کے بعد القائدہ کے مرحوم سربراہ اسامہ بن لادن کا انٹرویو کرنے والے پہلے صحافی کا اعزاز بھی حامد میر کو حاصل ہے۔

مزید : اسلام آباد