شہر میں گرد و غبار کے بادل، آنکھوں کی الرجی کی شرح میں اضافہ ہوگیا،آنکھ کا سرخ ہونا ، سوزش اور پانی بہنا ڈسٹ الرجی کی علامات ہیں: ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ

شہر میں گرد و غبار کے بادل، آنکھوں کی الرجی کی شرح میں اضافہ ہوگیا،آنکھ کا ...
شہر میں گرد و غبار کے بادل، آنکھوں کی الرجی کی شرح میں اضافہ ہوگیا،آنکھ کا سرخ ہونا ، سوزش اور پانی بہنا ڈسٹ الرجی کی علامات ہیں: ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں گرد و غبار کے بادل، آنکھوں کی الرجی کی شرح میں اضافہ ہوگیا،ماہرین امراض چشم کے مطابق آنکھ کا سرخ ہونا ، سوزش اور پانی بہنا ڈسٹ الرجی کی علامات ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز سے گردوغبار کے بادل چھائے ہوئے ہیں جس کے باعث آنکھوں کی الرجی کے مسائل سامنے آرہے ہیں۔

امراض چشم کے معروف معالج اور لاہور آئی ہسپتال سینئر ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ کا کہنا ہے ہے کہ موٹر سائیکل سوار عینک کا استعمال کریں،شہری اپنی آنکھوں کوگرد سے بچانے کیلئے پانی سے بار بار انہیں صاف کریں۔ایک طرف تو حد نگاہ کم ہوگئی ہے اور دوسرے جانب گرد سے آنکھوں کے امراض کی شرح بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرد کے ذرات سے آنکھوں کا سرخ ہونا ، سوزش اور خارش سمیت آنکھ سے پانی بہنا جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں ،ایسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ماہر امراض چشم سے رجوع کرنا چاہئے۔ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ کے مطابق آنکھوں کے امراض کی شرح گرد کے بادل چھانے سے بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گرس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ شہری لینز کا استعمال ترک کردیں ، موٹر سائیکل سوار ماسک اور عینک کا استعمال لازمی کریں ،بچوں اور بوڑھوں کو اس موسم میں خصوصی احتیاط کرنی چاہئے جبکہ آنکھوں کو بار بار پانی سے صاف کرناچاہیئے۔

مزید : لاہور