اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا:طارق فضل چوہدری

اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا:طارق فضل ...
اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا:طارق فضل چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان کرنے کے بعد اپنا آئینی فریضہ سر انجام دیتے ہوئے کارکنوں کو گرفتار کیا۔
پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن میں کہا تھا کہ دودھ اور شہد کی نہریں بہادیں گے لیکن خیبر پختونخوا کی حالت بدترین ہے انہیں کے پی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال فیل ہوچکی تھی جس پر احتجاجی سیاست مسترد کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔پچھلے ساڑھے تین سال سے ہم آپ کی دھما چوکڑی دیکھ رہے ہیں آپ نے وزیر اعظم کے گھر تک جانے کی بات کی لیکن ہم نے آپ کو ہمیشہ ہی آپ کو سکیورٹی دینے کی بات کی لیکن جب آپ نے اسلام آباد کو بند کرنے کی بات کی تو ہم نے اپنا آئینی فریضہ ادا کیا اور کارکنان کو گرفتار کیا۔

مزید :

قومی -