اگر آپ کا بلڈ گروپ A یا B ہے تو جاپانی سائنسدانوں کی یہ تحقیق ضرور پڑھ لیں

اگر آپ کا بلڈ گروپ A یا B ہے تو جاپانی سائنسدانوں کی یہ تحقیق ضرور پڑھ لیں
اگر آپ کا بلڈ گروپ A یا B ہے تو جاپانی سائنسدانوں کی یہ تحقیق ضرور پڑھ لیں

  

لندن(نیوزڈیسک) انسان کے خون کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور حادثات کی صورت میں اس کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔خون کی طرح بلڈ گروپ کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیاجاسکتا۔جاپانیوں کا خیال ہے کہ انسان کا بلڈ گروپ اس کی شخصیت پر اثرانداز ہوتا ہے،آئیے آپ کو بتاتے ہیں انسان کے بلڈ گروپ کا اس کی شخصیت پر کیسے اثرڈالتا ہے۔

اے گروپ

ایسے بلڈ گروپ کے حامل افراد دوسرے لوگوں کا بہت خیال رکھتے ہیں اور وسروں کو اپنے پر فوقیت دیتے ہیں۔ایسے بلڈ گروپ کے حامل افراد بہت اچھے اور مخلص دوست ثابت ہوتے ہیں۔ایسے بلڈ گروپ کے لوگ لائبریرین،اکاﺅنٹینٹ،معیشت دان اور لکھاری ہوتے ہیں۔

بی گروپ

یہ دوسروں کی باتیں تحمل کے ساتھ سنتے ہیں اور انہیں اچھے مشوروں سے نوازتے ہیں۔ان میں یہ صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے کہ یہ دوسروں کی باتوں پر توجہ دیتے ہیں۔ایسے افراد صحافت،نفسیات دان اور کھوجی ہوتے ہیں۔

اے بی گروپ

ایسے لوگ بہت زیادہ منطقی ہوتے ہیں اور ہر چیز کو اچھی طرح پرکھ کر رائے دیتے ہیں۔یہ بہت اچھی پلاننگ کرتے ہیںاور چیزوں میں نظم و ضبط پر یقین رکھتے ہیں۔یہ تعلیمی میدان میں بہت اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں اور ساتھ ہی ان کے لئے تعلقات عامہ اور مینیجیریل شعبہ جات میں ترقی کے مواقع موجود ہوتے ہیں۔

او گروپ

اس بلڈ گروپ کے لوگ بہت زیادہ طاقتوراور توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔یہ ہمیشہ قائدانہ صلاحیت سے مالا مال ہوتے ہیں اور ان کے لئے بہترین پیشہ کاروبار ہوتا ہے،ایسے لوگ سیاست میں بھی بہت زیادہ اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس