جنسی ہر اسگی سے بچانے والی ایپ تیار
قاہرہ(آئی این پی)جنسی ہر اسگی سے بچانے والی ایپ تیار کر لی گئی۔
سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر ہرن سمگل کرنے کی کوشش کرنے والانوجوان گرفتار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے سافٹ ویئر انجینئر عبدالفتح الشرقوی نامی نے اینڈروئیڈ موبائل ایپ تیار کی ہے جس کے ذریعے خواتین کو ہراساں کئے جانے والوں کے خلاف اقدامات کی روک تھام کی جائے گی اور اس ایپلی کیشن کے ذریعے عورتوں کو قانونی مشورے بھی فراہم کئے جاتے ہیں ۔ یہ ایپلی کیشن قریب ترین پولیس سٹیشن کے نقشے اور روٹ کے ساتھ بوقت ضرورت فوری طبی امداد کے لئے نزدیکی ہسپتال کی تفصیلات بھی فراہم کرتی ہے۔ یہی نہیں ’’ سٹریٹ پیل ‘‘نامی یہ ایپ واقعے کی آڈیو رکارڈنگ بھی کرتی ہے ۔جو ملزم کے خلاف کارروائی میں مددگار ثابت ہو گی یہ ایپ موبائل فون پر بالکل فری ڈان لوڈ کی جا سکتی ہے ،اب تک سینکڑوں لڑکیوں نے اس ایپ کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے ۔
