ترقی کیلئے غربت اورجہالت کا خاتمہ ضروری:مبارک علی سرور

ترقی کیلئے غربت اورجہالت کا خاتمہ ضروری:مبارک علی سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شہزاد چودھری سے)پنجاب مائیکروفنانس نیٹ ورک کے زیراہتمام غربت کے خاتمے میں مائیکروفنانس کے کردار کے حوالے سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب مائیکروفنانس نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو مبارک علی سرور نے کہا کہ غربت جہالت اور پسماندگی پاکستان کے اہم ترین مسائل ہیں جن کو حل کئے بغیر پائیدار ترقی کا خواب محض ایک سراب ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ملک کے تمام افراد اور خاص کر خواتین سب مل کر پیداوار کے عمل کا حصہ نہیں بنتے تب تک معاشرتی ترقی ممکن نہیں۔مبارک علی سرور نے مزید کہا کہ پاکستان کے پس ماندہ علاقوں میں لوگوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع حاصل نہیں ہیں ان حالات میں وہ کس طرح اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک خاص کر پنجاب کے زیادہ پس ماندہ 11اضلاع میں پنجاب مائیکرو فنانس نیٹ ورک ضرو رت مند افراد وخواتین کو آسان قرضے فراہم کررہا ہے خاص کر دیہی سطح پرخواتین کی ترقی اور بہبود کے جامع منصوبہ جات پر مؤثرکام جاریہے انہوں نے کہا کہ پنجاب مائیکروفنانس نیٹ ورک قو می سطح کا ادارہ ہے جس کوسیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ریگولیٹ کرتاہے یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چیئر مین میا ں شاہد نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خطِ غربت سے نیچے بسنے والے افراد اور مڈل کلاس کے مسائل میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے روز بروز بڑھتی مہنگائی اور سہولیات کی عدم فراہمی نے ان کی سماجی ترقی کے سفر کو متاثرکیا ہے انہوں نے کہا کہ غربت ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر سماجی تبدیلی کے بغیر محض حکومتی اقدامات کے ذریعے قابو پانا تقریباًنا ممکن ہے حکومت یقینی طور پر سب کو نوکریاں یا دیگر روزگار نہیں دے سکتی ایسے میں ضروری ہے کہ نجی ادارے اپنا معاشرتی کردار اد اکرتے ہوئے مائیکروفنانس کے ذریعے لو گوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کریں الحمداللہ ہمارے گروپ کے ادارے مائیکروفنانس اور انشورنس کے تحفظ کے حوالے سے اہم اور مؤثر ترین کردار اد ا کر رہے ہیں اور غریب افراد کو تعلیم صحت اور روزگار کی فراہمی کے لئے اپنا مائیکروفنانس بنک کئی ایک منصوبہ جات پر کام کر رہا ہے تقریب سے صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز ،حمیدہ وحید الدین، ڈاکٹر امجد ثاقب ، سردار رمیش سنگھ اروڑہ ، عظمٰی زاہد بخاری اور دیگر مقرین نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

کامرس -