مجھے ملنے والے معاوضے پر بات کرنا ٹھیک نہیں:دپیکا پڈوکون

مجھے ملنے والے معاوضے پر بات کرنا ٹھیک نہیں:دپیکا پڈوکون
 مجھے ملنے والے معاوضے پر بات کرنا ٹھیک نہیں:دپیکا پڈوکون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آن لائن)بولی وڈ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم پدماوتی کے بارے میں بہت سی دلچسپ تفصیلات آئے دن نیوز کا حصہ بن رہی ہیں۔کچھ عرصہ قبل خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ جیسی انڈسٹری جہاں اداکار اداکاراں سے بیحد آگے ہیں، وہیں اس فلم میں مرکزی اداکارہ باقی دونوں اداکاروں سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں۔فلم میں دپیکا پڈوکون رانی پدمنی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ شاہد کپور راجا راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علاالدین خلجی کے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔کچھ ماہ قبل قیاس آرائیاں سامنے آئی تھی کہ دپیکا پڈوکون فلم کے دونوں اداکاروں شاہد کپور اور رنویر سنگھ سے زیادہ معاوضہ وصول کررہی ہیں.رپورٹس کے مطابق پدماوتی میں کام کے لیے اداکارہ دپیکا پڈوکون 13 کروڑ ہندوستانی روپے لے رہی ہیں، جبکہ شاہد کپور اور رنویر سنگھ دونوں کو 10 کروڑ ہندوستانی روپے کا معاوضہ مل رہا ہے۔اس حوالے سے جب فلم کے 3ڈی ٹریلر کی لانچ تقریب کے دوران دپیکا سے سوال کیا گیا تو انہوں نے ایسا ظاہر کیا کہ ان کو ملنے والے پیسوں سے کسی کا کوئی تعلق نہیں۔دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ مجھے ملنے والے معاوضے پر بات کرنا ٹھیک نہیں، لیکن مجھے فخر ہے کہ اس پر جو بھی میں حاصل کررہی ہوں اور میں مطمئن ہوں، جیسے یقیناًآپ بھی مطمئن ہوں گے جو آپ کما رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -