گلفام خان کی این جی او’’ صد افاؤنڈیشن‘‘ کا اجلاس
لاہور(فلم رپورٹر)معروف سٹیج و ٹی وی کامیڈین گلفام خان کی این جی او’’صدافاؤنڈیشن ‘‘کا اجلاس،ممبرزکی شرکت،تفصیلات کے مطابق معروف اسٹیج اداکار وکامیڈین گلفام خان کی این جی اور ’’صدافاؤنڈیشن‘‘ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقدکی گیا۔اس اجلاس میں این جی کے ممبرز اورشوبزسے وابستہ افراد نے شرکت کی۔این جی اوکے چئیرمین گلفام خان نے اجلاس میں شامل حاضرین کواین جی او کا تعارف کرواتے ہوئے کہاکہ ’’صدا فاؤنڈیشن‘‘کا قیام دیہی اور پسماندہ علاقوں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے رکھا گیاہے جہاں پر دیگرمسائل کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا مسئلہ صحت سے متعلق سہولیات کا فقدان ہے۔گلفام خان نے کہاکہ بہت جلد’’صدا فاؤنڈیشن‘‘ ان علاقوں میں مفت ڈسپنسریوں کا قیام عمل میں لارہی ہے جہاں پر کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور طبی عملہ میڈیکل چیک اپ کے ساتھ ساتھ مفت میڈیسن کی فراہمی بھی کرے گا جس سے ان لوگوں کو بنیادی سہولیات فوری مہیا کی جائینگی ۔
گلفام خان نے کہاکہ آج کا اجلاس ان ڈسپنسریوں کے قیام کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیئے بلایا گیاتھا جس میں ان ڈسپنسریوں کے قیام کے ساتھ ساتھ دیگر رفاحی منصوبے بھی زیر بحث لائے گئے ہیں۔گلفام خان نے مزید کہاکہ ’’صدا فاؤنڈیشن‘‘ خالص غریب اور لاچار افراد کی فلاح و بہبود کے لیئے قائم کی گئی ہے جس میں ان کے ہمراہ بہت سارے اور لوگ بھی شامل ہورہے ہیں اس فاؤنڈیشن کے تحت ہم جلد بڑے پراجیکٹس کا افتتاح بھی کردیں گے۔اجلاس میں شریک ہونے والے مہمانوں کے لیئے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی گیا۔
