اسرائیلی کمپنی سے طبی آلات کی خریداری کے خلافتحریک التواء جمع
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں مبینہ طور پر اسرائیل کی کمپنی سے کروڑوں روپے کی میڈیکل و طبی آلات کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ محکمہ کے پروکیورمنٹ سیل نے مبینہ طور پر اسرائیل کی کمپنی کے تیار کردہ طبی آلات و مشینری کی خریداری کو یقینی بنانے کیلئے اپنے ہی ٹینڈرز میں دیئے گئے قوانین تبدیل کرائے۔
