حکومت طب یونانی کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کرے،حکیم احمد سلیمی
لاہور(پ ر) حکومت کا فرض ہے کہ وہ طب یونانی کی ترویج و ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کر کے انہیں ان کا حق دین اور دوسرے شعبوں کی طرح اس شعبہ کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کریں کیونکہ اس شعبہ ’’ طب یونانی‘‘ کی تاریخ 800قبل مسیح ہے صرف ایک شعبہ پر تمام تروسائل خرچ کرنا دیگر شعبوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس کے راہنماؤں پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض اور پروفیسر حکیم محمد افضل میو نے ’’طب یونانی اور حکومتی بے حسی‘‘ کے عنوان سے مجلس مذاکرہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہہ قدرتی جڑی بوٹیوں میں قدرت نے اپنے خزانے چھپا رکھے ہیں۔
اس لیے اس طریقہ علاج کو فروغ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان طبی کانفرنس نے ہمیشہ طب و اطباء کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ مرکزی صدر حکیم اقبال احمد قرشی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر زاہد اشرف اور سیکرٹری جنرل حکیم منصور العزیز نے اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیشہ شعبہ طب کو مقدم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ طبی ڈپلومہ کورس کو ڈگری کورس (BEMS) تک لے جانے کا سہرا بھیPTCکے سر ہے۔
