پٹرول کی قیمت واپس نہ لی گئی تو احتجاج کریں گے،ذوالفقار پپن
لاہور (پ ر) مسلم لیگ یوتھ ونگ نے قرار دیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث غریب عوام پر مہنگائی کا ایٹم پھینکنے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو یوتھ ونگ آج سراپا احتجاج بن جائے گی سڑکیں بند کردینگے شریف برادران ملک و قوم کے ساتھ ڈبل گیم کھیلنے سے باز رہیں وہ گھر کے رہیں گے نہ گھاٹ کے ان کا مستقل ٹھکانہ دیار غیر یا جیل خانہ بنکر رہ جائے گا اس امر کا اظہار پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن اور لاہور کے صدر شیخ عمر نے مسلم لیگ ہاؤس یوتھ ونگ لاہور کی ایک میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
ذوالفقار پپن
