صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کااجلاس،ادویات کے 82کیسوں پر کارروائی

صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کااجلاس،ادویات کے 82کیسوں پر کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا 173واں اجلاس منعقد ہوا ،جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگزکنٹرول محمد سہیل نے کی۔اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں چیف ڈرگ کنٹرولرپنجاب محمدمنورحیات ، پروفیسر ڈاکٹر ساجد بشیر(ڈین فیکلٹی آف فارمیسی یونیورسٹی آف سرگودہا)،پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد ( سابق ڈین اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) ،پروفیسر ڈاکٹر محبوب ربانی(سابق ڈین BZU، ملتان)اورپروفیسر ڈاکٹرمنیزہ قیوم بھی موجود تھیں۔ میٹنگ میں ادویات کے 82کیسوں پر کارروائی کی گئی جس میں سے 32کیس ڈرگ کورٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 13کیسوڈ میں متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی اور11کیسوں کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
جن کمپنیوں کے کیس ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ان میں ایبٹ لیبارٹریز کراچی، الکیمی فارماسوٹیکل لیبارٹریز حیدرآباد،عسکری فارما قصور،کانول لیبارٹریز سوات،کریسنٹ کاٹن انڈسٹریزاوکاڑہ، ڈرگ فارما پرائیویٹ لیمیٹڈلاہور، فرینڈز فارما لاہور،ہمایوں انٹرنیشنل فارما فیصل آباد، جامسن فارماسوٹیکل ملتان، لسکو فارما کراچی،راکا پوشی فارماسوٹیکلز پشاور، رائل فارما سوٹیکلز ، سیگل سرجیکل انڈسٹریز جھنگ، سموس فارما کراچی، شیگن فارماسوٹیکلزروالپنڈی، عمرعثمان سرجیکل کاٹن انڈسٹریز جھنگ،ولر فارماسوٹیکلز سرگودہااور زی۔جینز فارماسوٹیکلز پشاورشامل ہیں۔
ڈرگ کورٹ