ایلیٹ ٹرافی ، پولو کے ہاتھوں اینجلیق کربرپٹ گئیں
بیجنگ (نیٹ نیوز) ڈبلیو ٹی اے ایلیٹ ٹرافی ٹینس ٹورنامنٹ گروپ مرحلے میں ایشلے بارٹی اور مگڈالینا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، اینجلیق کربر کو ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچز میں آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی نے روسی کھلاڑی پولوچنکووا کو ہرا کر کامیابی حاصل کی، ایک اور میچ میں سلواکین کھلاڑی مگڈالینا نے جمہوریہ چیک کی ملاڈینووک کو ہرا کر پہلی فتح سمیٹی، مگڈالینا کو پہلے میچ میں جرمنی کی جولیا جارجز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، سابق عالمی نمبر ایک جرمن سٹار اینجلیق کربر پہلی آزمائش میں ناکام رہیں، انہیں روس کی پولو چنکووا نے شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔
