سپورٹس بورڈ پنجاب کے محمد امجد بٹ فوٹو گرافر اور دین محمد بیلدار ریٹائر ہوگئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین محمد امجد بٹ فوٹو گرافر اور دین محمد بیلدار مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد بدھ کے روز ریٹائر ہوگئے، اس موقع پر ان کے اعزاز میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد، محی الدین، اور سٹاف نے شرکت کی، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان نے فوٹو گرافر محمد امجد بٹ اور بیلدار دین محمد کو سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے اور تحائف دیئے۔
، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید رشید چوہان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ادارہ اپنے ملازمین کے بغیر کامیابی نہیں سمیٹ سکتا،ملازمین کی کاوشوں سے ہی ادارے بنتے ہیں، محمد امجد بٹ اور دین محمدکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں دوران ملازمت دونوں نے اپنے فرائض انتہائی دیانتداری اور محنت سے سرانجام دیئے ، سپورٹس بورڈ پنجاب میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم سب ان کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد خوش و خرم رکھے۔ تقریب کے اختتام پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران اور ملازمین نے محمد امجد بٹ اور دین محمد کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
