امریکا میں خصوصی تہوار،ہالووین کے بھوت چار ارب کی ٹافیاں کھاگئے
نیویارک(این این آئی)اکتوبر کی آخری شام کو امریکہ بھر میں ہالووین کا تہوار منایا گیا۔ اس موقع پر گھروں اور عوامی مقامات کو بھوت پریت، چڑیلیوں کے ڈروانے ڈھانچوں سے سجایا گیا اور بچے کاسٹیوم میں ٹرک آر ٹریٹ کے لیے ہر دروازے پر دستک دیتے جہاں ان کی توضع ٹافیوں اور میٹھی گولیوں سے کی گئی،امریکی ٹی وی کے مطابق ہالووین پر بھوت پریت اور چڑیلیوں کے ڈھانچوں اور کاسٹویم کے علاوہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والی چیز ٹافیاں اور میٹھی گولیاں ہیں۔ جن کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آئی ایچ ایس مارکیٹ کے سینیر اکانومسٹ ڈیوڈ ڈیول کا کہنا تھا کہ 2017 میں ہالووین کے موقع پر ٹافیوں اور میٹھی گولیوں کی فروخت پچھلے سال کے مقابلے میں 4 اعشارہ ایک فی صد اضافے کے ساتھ چار ارب ڈالر سے زیادہ رہی ۔نیشنل ریٹیل فیڈریش نے 7 ہزار سے زیادہ صارفین کا سروے کرنے کے بعد بتایا کہ اس سال تقریباً 18 کروڑ امریکی کسی نہ کسی انداز میں ہالووین کی تقریبات میں شریک ہوئے جب کہ پچھلے سال یہ تعداد 17 کروڑ کے لگ بھگ تھی۔ہالووین کا تہوار زمانہ قبل از تاریخ سے منایا جارہاہے۔ بعض روایتوں کے مطابق برطانیہ اور فرانس کے قدیم قبائل ہرسال 31 اکتوبر کو یہ تہوار مناتے تھے۔ ان کا نیاسال یکم نومبر سے شروع ہوتا تھا۔چونکہ نومبر سے سردیاں شروع ہوجاتی ہیں ۔ قبائل سردیوں کو موت کے ایام سے منسوب کرتے تھے کیونکہ ان کے ہاں اکثراموات سردیوں میں ہی ہوتی تھیں۔
