سکھر ، تجاوزات کیخلاف آپریشن ، مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ ، متعدد زخمی ، بیہوش

سکھر ، تجاوزات کیخلاف آپریشن ، مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ ، متعدد زخمی ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک ) نہروں کے کنارے تجاوزات کیخلاف عدالتی حکم پر آپریشن کے خلاف مکینوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور وہ سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کر دیئے اور جگہ جگہ ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں جن کے بعد صورتحال خاصی کشیدہ ہو گئی۔کھیرتھر کینال، دادو کینال اور رائس کینال پر قائم تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کیا تو آشیانے گرتے دیکھ کر مکین مشتعل ہو گئے اور ڈنڈے لے کر سڑکوں پر آگئے۔ انہوں نے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔پولیس پہنچی تو ڈنڈابردار مظاہرین سے شدید جھڑپ شروع ہو گئی۔ پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ کئی افراد زخمی اور بے ہوش ہو گئے۔ احتجاج کے باعث سندھ اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مکینوں کا الزام تھا کہ انہیں بے گھر کر دیا گیا۔ دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آپریشن عدالتی احکامات پر کیا۔ متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔
تجاوزات کیخلاف آپریشن

مزید :

علاقائی -