سٹیٹ بینک کارکردگی کی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 2016-17 جاری
کراچی(صباح نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30جون 2017 کو ختم ہونے والے سال کے مالی گوشواروں، اور بینک اور اس کے ذیلی اداروں کی کارکردگی کے سالانہ جائزے کی 26 اکتوبر 2017 کو منظوری دی۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کی دفعہ 40(2) کی تعمیل میں کارکردگی کا سالانہ جائزہ رپورٹ عوام کے ملاحظے کے لیے جاری کر دی گئی ہے اور وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔اس جائزے میں بینک اور اس کے ذیلی اداروں کے مالی گوشوارے، اور ان پر آڈیٹرز کی رپورٹ شامل ہے جب کہ کارکردگی کا سالانہ جائزہ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اسٹیٹ بینک
