لوئر مال ، پو لیس نے عامر چور گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا

لوئر مال ، پو لیس نے عامر چور گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر) لوئر مال کے علاقہ سے پو لیس نے عامر چور گینگ کے سرغنہ کواس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیااوران سے مال مسروقہ بھی برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لوئرمال کے علاقہ میں پولیس نے کارروا ئی کرتے ہوئے عامر چور گینگ کے سرغنہ عامر کواس کے ساتھی عجب گل سمیت گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2موٹرسائیکلیں،6موبائل فونزاور1عدد پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،مزیدتفتیش کے لیے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -