داتادربار کی سکیورٹی کیلئے ڈیڑھ کروڑفنڈز جاری
لاہور (سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے داتا دربار کی سکیورٹی کیلئے ڈیڑھ کروڑ منظور کر لیے محکمہ خزانہ پنجاب نے داتا دربار کی سکیورٹی کیلئے فنڈز جاری کردئیے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے ذریعے فنڈز جاری کئے،محکمہ اوقاف پنجاب نے داتا دربار کی سکیورٹی کیلئے15ملین مانگے تھے،15ملین سکیورٹی گارڈز،مانیٹرنگ روم کیلئے طلب کئے گئے تھے۔محکمہ خزانہ نے اس سے قبل پی اینڈ ڈی کے اعتراضات پر فنڈز دینے سے انکارکیا تھا اضافی فنڈزکے حصول کیلئے کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس نے منظوری دی۔
