پرپل لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا کانسپٹ پیپر صوبائی ترقیاتی بورڈ نے منظور کر لیا

پرپل لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا کانسپٹ پیپر صوبائی ترقیاتی بورڈ نے منظور کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر)پرپل لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا کانسپٹ پیپر صوبائی ترقیاتی بورڈ نے منظور کر لیا، حتمی منظوری کے لیے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو ارسال کرنے کا فیصلہ، منصوبے کے تحت ایئر پورٹ سے داتا دربار تک 16.7 اشاریہ کلومیٹر طویل ٹریک بچھایا جائے گا۔پرپل لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل کر لیا گیا۔ کانسپٹ پیپر کے مطابق منصوبے پر200 ارب لاگت آئے گی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی جہانزیب خان نے پنجاب ماس ٹرانزسٹ اتھارٹی کو منصوبے کی کل لاگت میں کمی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ٹریک میں کل 16 سٹیشن بنائے جائیں گے۔ 6 کلو میٹر ٹریک زیر زمین ٹنل اور 10 کلو میٹر ایلویٹڈ ہوگا۔ منصوبے کی تما تر فنڈنگ چائنہ کا ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کرے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -