چیئرمین پی ٹی سی ایل کی تعیناتی کیخلاف درخواست،حکومت سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سید اسماعیل شاہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین پی ٹی اے اور وفاقی حکومت سے 3 ہفتوں میں وضاحت طلب کر لی ہے۔جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کی مدت ملازمت 4 سال تھی جوختم ہو چکی ہے،عہدے پر رہنا پی ٹی اے ایکٹ کی دفعہ 3 کی خلاف ورزی ہے ۔
