میڈیکل کی ڈگریاں تصدیق نہ کرنے کے خلاف درخواست، پی ایم ڈی سی اور وفاقی حکومت کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ایم بی بی ایس کی ڈگریاں تصدیق نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پی ایم ڈی سی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جنید عالم وغیرہ 20 طالب علموں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چین سمیت دیگر بیرون ممالک سے ایم بی بی ایس کی ڈگریاں حاصل کیں۔پی ایم ڈی سی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ طلبا کی جانب سے داخلہ لینے سے پہلے این او سی حاصل نہیں کیا گیا، عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کر دیئے اور درخواست پر مزید کاروائی 21 نومبر تک ملتوی کردی۔
