نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، مصدق ملک

نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومتی کارکردگی کی بہتری کے لئے کابینہ میں اضافہ کیا گیا ہر ہفتے عوام کو کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔ نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حکومت کو90روز مکمل وہ گئے ہیں اور وفاقی کابینہ نے نئی حلقہ بندیوں کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ قومی اسمبلی کی نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ طے کر لے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی کابینہ میں اضافہ کیا۔ حکومت ہر ہفتے حکومتی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کرے گی۔ مصدق ملک نے کہا کہ سابق وزریاعظم نواز شریف کی عدالتی نا اہلی کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔
مصدق ملک

مزید :

صفحہ آخر -