سانحہ ماڈل ٹاؤں رپورٹ دبائے رکھنا انصاف کا خون: طاہر القادری

سانحہ ماڈل ٹاؤں رپورٹ دبائے رکھنا انصاف کا خون: طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت یا قاتل اعلیٰ سے سرکاری فنڈ سے کیے جانے والے نجی اخراجات کی تفصیل یااورنج لائن کے فنڈز کے استعمال کی رپورٹ نہیں مانگ رہے ہیں، ہم ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کو قتل کرنیوالوں کے متعلق جسٹس باقر نجفی کمشن کی انکوائری رپورٹ مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جو سانحہ کے نامزد ملزم ہیں انہوں نے کمیشن بناتے وقت عدالتی انکوائری کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ اگر کمیشن نے میری طرف اشارہ کیا تو میں عہدہ چھوڑ دوں گا، اب یہ کہنا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ عدالتی تحقیقات نہیں اور حکومت کمیشن کی فائنڈنگ پر عمل کرنے کی پابند نہیں کھلی لاقانونیت اورانصاف کا خون ہے وہ گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں عوامی تحریک کے وکلاء سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کیس کا مرکزی نقطہ صرف ایک ہی ہے کہ آیا یہ پبلک ڈاکومنٹ ہے یا نہیں؟ ریاست قاتلوں کی بجائے مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں الٹ معاملہ چل رہا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -