نجی شعبہ پاک چین اقتصادی راہداری میں حکومت کی معاونت کرے : احسن اقبال

نجی شعبہ پاک چین اقتصادی راہداری میں حکومت کی معاونت کرے : احسن اقبال
 نجی شعبہ پاک چین اقتصادی راہداری میں حکومت کی معاونت کرے : احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی و داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نجی شعبہ پاک چین اقتصادی راہداری سے حکومت کی معاونت کرے، دونوں ممالک کے ماہرین اور نجی و صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے حکومت ہر طرح کی سہولیات اور تعاون کرنے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے، پاک چین صنعتی تعاون کے ہر مرحلے پر مقامی صنعت کے نمائندوں کی موجودگی سے مقامی صنعت اور صنعتکاروں کے مفادات پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اقتصادی و صنعتی تعاون کے نتیجے میں مقامی پیداوار اور معیار میں اضافے کے ساتھ دیگر ممالک کی صنعتوں کے ساتھ مقابلہ کرنا آسان ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی و داخلہ احسن اقبال نے پاک چین اقتصادی راہداری کی51ویں پراگریس ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہونے والی جے سی سی نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے، جے سی سی کے ساتویں اجلاس میں نجی شعبے اور وفاقی ایوان برائے صنعت و تجارت کی نمائندگی کروا رہی ہے، آئندہ جے سی سی کا اجلاس دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کے حوالے سے تاریخی اہمیت کا حامل اور اہم ترین سنگ میل ثابت ہوگا، چین کے ساتھ صنعتی تعاون کے فروغ کا مقصد مقامی سطح پر صنعت کا فروغ اور موجودہ صنعتی شعبے کی صلاحیت میں بہتری لانا ہے۔
احسن اقبال
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں ماڈل پولیس سٹیشن کے منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، کمیونٹی پولیسنگ کے تصور کو باقاعدہ عملی شکل دی جائے،جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کو سہولیات میسر ہوں گی،تھانہ کلچرکو تبدیل اور تھانوں میں آن لائن ایف آئی آر کا سسٹم متعارف کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل پولیس سٹیشنز کے قیام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں ماڈل پولیس سٹیشن باقی صوبوں کیلئے باعث تقلید مثال ہوں گے۔احسن اقبال نے پولیس کو اپنا رویہ عوام دوست بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کیا جائے جبکہ اچھی کارکردگی والے اہلکاروں کو ماہانہ انعامات دینے کا نظام بھی مرتب کرنے کی ہدایت ۔
وزیر داخلہ

مزید :

صفحہ اول -