قندیل کے قتل میں استعمال ہونے والی کا ررشتہ دار کی ہے : مفتی قوی کا اعتراف

قندیل کے قتل میں استعمال ہونے والی کا ررشتہ دار کی ہے : مفتی قوی کا اعتراف
 قندیل کے قتل میں استعمال ہونے والی کا ررشتہ دار کی ہے : مفتی قوی کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) مفتی عبدالقوی نے اعتراف کیا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث ملزموں کے زیر استعمال گاڑی کا مالک ان کا رشتے دار ہے۔قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد مزید 2 روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھے جنہیں گزشتہ روز عدالت نے سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی ۔ جو ڈیشل مجسٹریٹ پرویز خان کی عدالت میں پولیس نے ملزم مفتی عبدالقوی کو پیش کیا اور کہا ملزم سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے مزید جسمانی ر یمانڈ کی ضرورت نہیں،عدالت نے مفتی عبدالقوی کے وکلا کے دلائل سنے اور پولیس کو مکمل انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ،ادھر پولیس ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے مفتی عبدالقوی نے دوران تفتیش بیان دیا کہ قتل میں ملوث ملزموں کے زیر استعمال کار کا مالک اور ڈرائیور ان کا رشتہ دار ہے۔ عبدالباسط کی کار قتل کے دوران مرکزی ملزم وسیم اورحق نواز نے استعمال کی تھی جبکہ ڈرائیور عبد ا لباسط کے دادا اور میرے دادا خالہ زاد بھائی ہیں۔
مفتی قوی اعتراف

مزید :

صفحہ اول -