محکمہ پولیس نے سیاہ رنگ کی یونیفارم واپس لانے کا فیصلہ کر لیا

محکمہ پولیس نے سیاہ رنگ کی یونیفارم واپس لانے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) محکمہ پولیس نے سیاہ رنگ کی یونیفارم لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور اس میں سردیوں میں پولیس افسران اہلکار یونیفارم پر سیاہ جیکٹ اورسیاہ جرسی پہنیں گے جس کا ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد طاہر نے گزشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے پرانے یونیفارم کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے اور اس میں پہلے مرحلہ میں سردیوں میں یونیفارم پر سیاہ رنگ کی جیکٹ اور سیاہ رنگ کی جرسی پہنی جائے گی۔ جبکہ اس کے بعد نئے سال سے پولیس کی سیاہ رنگ کی یونیفارم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
محکمہ پولیس

مزید :

صفحہ اول -