پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار: نیول چیف

پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار: نیول چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)نیول چیف اٰیڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کی حفاظت کیلیے ہمہ وقت تیار ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف اٰیڈمرل ظفر محمود عباسی نے پی این ایس بہادرمیں نیوی کے پر وفیشنل موضوعات پرسیمینار کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،جس میں ان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل موضوعات پر سیمینارپاک بحریہ کی حربی صلاحیتیں بڑھانے میں مددگار ہو گا۔نیول چیف نے پاکستان نیوی کی پروفیشنل صلاحیت مزید بڑھانے پر زور دیا۔پی این ایس بہادر میں موضوع کے حوالے سے پروفیشنل موضوعات پر مقالات پڑھے گئے۔
بیول چیف

مزید :

صفحہ اول -