پیپلزپارٹی کے قیام کو 50سال مکمل ، گولڈن جوبلی کی مرکزی تقریب 5 دسمبر کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگی
ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے قیام کو50سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کے موقع پر یوم تاسیس کی مرکزی تقریب5دسمبر کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جبکہ ملک بھر کے دیگر اضلاع میں30نومبر کو یوم تاسیس کی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم کے مطابق یوم تاسیس کی مرکزی تقریب جوکہ30نومبر کو اسلام آباد میں ہونا تھی یکم دسمبر کو متوقع طور پر جشن عید میلاد النبی کا دن ہونے کی وجہ سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے مشورے پر اب گولڈن جوبلی و یوم تاسیس کی تقاریب کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔
پی پی گولڈن جوبلی
