ڈیرہ ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے قبل تیل کی سپلائی بند
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)منافع کا لالچ ‘ پی ایس او کوٹلہ جام ڈپو سے وزارت پیٹرولیم کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی اطلاعات پر 31اکتوبر کی رات 12بجے سے اطلاق پر صرف آٹھ گھٹنے قبل تیل کی سپلائی بند کر دی ‘ ڈیرہ اسماعیل خان ‘ بھکر ‘ لیہ ‘ اور جھنگ وغیرہ کے علاقوں میں پٹرول پمپوں پر پیٹرول ناپید ہو گیا ‘ عوامی حلقوں کا وزارت پیٹرولیم اور ڈویژنل انتظامیہ سے پی ایس او کوٹلہ جام ڈپو کے ذمہ داران کیخلاف قانونی کاروائی کا فوری مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے وزارت پیٹرولیم کے جاری کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی 31اکتوبر2017کی رات12بجے اضافے کی اطلاعات پر پی ایس او کوٹلہ جام ڈپو کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان ‘ لیہ ‘ بھکر ‘ اور جھنگ کے کچھ علاقوں کے پیٹرول پمپوں کو پیٹرول کی سپلائی رات 12بجے سے صرف آٹھ گھنٹے قبل بند کر دی بلکہ کچھ پیٹرول ٹینک گاڑیوں کے ٹوکن بھی ڈپو کی طرف سے ہو چکے تھے وہ بھی کینسل کر دیئے گئے جبکہ ڈپو کے ذمہ داران افسران کے موبائل فون بھی بند ہو گئے پیٹرول کی سپلائی کو بند کرنے کا مقصد پی ایس او کوٹلہ جام ڈپو کی انتظامیہ کا منافع کمانا تھا لیکن دوسری طرف پیٹرول کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر اضلاع میں پیٹرول کی اشد قلت پیدا ہو گئی اور لوگ پیٹرول کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے عوامی حلقوں نے وزرات پیٹرولیم اور ڈویژنل انتظامیہ سے اس بارے پی ایس او کوٹلہ جام ڈپو کی انتظامیہ کیخلاف فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
