لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن پٹواریوں کی تربیت کا آغاز
ملتان(نمائندہ خصوصی)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے ماسٹر ٹریننگ پروگرام شروع کردیا ہے اس پروگرام کے تحت ہر تحصیل کے دو پٹواریوں کو لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی تربیت دی جائے گی۔جس کے بعد تربیت یافتہ پٹواری اپنی تحصیل کے باقی پٹواریوں کو تربیت(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
دیں گے۔بورڈ آف ریونیو اس پروگرام کے تحت گزشتہ روز لاہور ڈویژن کے33 پٹواریوں کو کال کیا جن میں سے28پٹواریوں نے ٹریننگ کیلئے انٹرویو دئیے28پٹواریوں میں سے20 کو لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے اہل قرار دیا گیا جبکہ8انٹرویو میں فیل ہوگئے۔منتخب پٹوایروں کو8نومبر کو کال کیا گیا ہے۔دریں اثناء گزشتہ روز ڈویژنل صدر انجمن پٹواریان رائے محمد عارف کی قیادت میں پٹواریوں کے ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر کاشف ڈوگر سے ملاقات کی اور ان سے الائنسز منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
