وزیر اعلیٰ کی سینئر صحافی کاشف الدین سید سے تعزیت

وزیر اعلیٰ کی سینئر صحافی کاشف الدین سید سے تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سینئر صحافی کاشف الدین سیدکے والد قاضی سید معین الدین کے انتقال پرانتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت کی دُعا کی اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔دریں اثنا وزیراعلیٰ نے صوابی میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی وفات پر بھی انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی جبکہ متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔