ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کا مقدر خان ایڈوکیٹ کے قتل کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ
ؓبٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ) ڈسٹر کٹ بار ایسو سی ایشن ملاکنڈ کی وکلاء برادری نے خیبر پختونخوا بار کونسل کی ہدایت پر تخت بھائی بار کے ممبر مقدر خان ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف احتجاجا عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا اور کسی بھی وکیل نے مقدمات کی پیروی نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہو ئے سینکڑوں سائلین مایوس لوٹ گئے دریں اثنا ء ڈسٹر کٹ بارکے صدر سید راحت شاہ ایڈو کیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے مقدر خان ایڈوکیٹ کے بزدلانہ قتل کی پرزور مذمت کی اور قاتلوں کی جلد گر فتار کا مطالبہ کیا انھوں نے آئے روز وکلاء کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے حکومت سے برادری کے جان ومال کے تحفظ کا مطالبہ کیا ۔
