باجوڑ ،پیر ا میڈیکل ایسوسی ایشن درجہ چہارم کا اجلاس
باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ پیرامیڈ یککل ایسو سی ایشن درجہ چہارم کے صدر محمد حکیم کے زیر صدارت اہم میٹنگ۔تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن درجہ چہارم فاٹا کے صدر محمد حکیم کے حجرے میں ایک میٹنگ منعقد ہوا جس میں پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن درجہ چہارم خیبر پختونخوا کابینہ کے تمام اراکین اور ڈوژنل صدور نے شرکت کی میٹنگ میںیک نکاتی ایجنڈے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس پر بحث کیا گیا جس میں صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اپنے کئے ہوئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے کیونکہ ہم نے HPA (ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس )کے حصول کیلئے آٹھ دن مسلسل ہڑتال اور احتجاج کرنے کے بعد حکومت نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ صوبائی حکومت دس دن کے اندر اندر نوٹیفکیشن جاری کرے گا لیکن چھ ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود صوبے کے غریب اور بے سہارا پیرامیڈیکل درجہ چہارم ملازمین HPA لینے سے محروم ہیں آخر صوبائی حکومت سے پھر مطالبہ کیا گیا کہ وہ جلد از جلد اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کرے اگر مطالبے پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو بنی گالا میں احتجاج کرنے پر مجبور ہو جاینگے اور حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی ۔
