بونیر ،وی آئی پیز سے پولیس فورس واپس ،تھانوں میں تعینات
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی حکومت اور ائی جی خیبر پختون خواہ کی خصوصی ہدایت پر پورے ملاکنڈ ڈویژن میں سابق ممبران اسمبلی ۔منتحب بلدیاتی نمائندوں اور وی ائی پی سے پولیس فورس کو کلوز کرکے انہیں مختلف تھانوں میں نفری کی کمی کی باعث تعینات کیا جائے گا ۔جس کے لئے باقاعدہ ان افراد کی ڈیٹا اکھٹا کیا جارہاہے جنکے پاس پولیس فورس ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں ۔بونیر میں بھی بہت جلد اس پر عمل درامد کیا جائے گا ۔پولیس کے اندرونی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت اور ائی جی کے پی کے کی علم میں یہ بات ائی ہے کہ سپیشل پولیس فورس جسکے پاس سیکورٹی کی خاطر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ۔ان پولیس فورس سے سیکورٹی کی ڈیوٹی لینے کی بجائے ان سے ڈرائیور ز ۔حجروں میں کام کرنے یا دیگر اس طرح کے بیگار لئے جاتے ہیں جو پولیس فور س کی وردی کے ساتھ ناانصافی ہے ۔بونیر میں سابق ممبران اسمبلی ،منتحب بلدیاتی نمائندے یا بعض وی ڈی سی ممبران کے ساتھ جتنے بھی پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔انکا ڈیٹا اکھٹا کیا جارہاہے اور عنقریب ان پولیس اہلکاروں کو ان سے کلوز کرکے انہیں مختلف تھانوں میں تعینات کیا جائے گا ۔بونیر کے بعض سیاسی اور سماجی حلقوں نے ان افراد سے پولیس اہلکاروں کو واپس لینے کی حکومتی فیصلے کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بعض افراد نمود وہ نمائش اور اپنے قد کاٹ کو اونچا کرنے اور اپنے مخالفین کو زیر کرنے کے لئے ان پولیس اہلکاروں کو استعمال کرتے ہے اور انہیں کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔
Back to Conversion Tool
