مہمند ایجنسی ،پولیٹیکل انتظامیہ کا عوام مسائل کے حل کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

مہمند ایجنسی ،پولیٹیکل انتظامیہ کا عوام مسائل کے حل کیلئے خصوصی مہم شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان)مہمند ایجنسی ،پولیٹیکل انتظامیہ کا عوامی مسائل کے حل کے لئے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ ۔ 3 نومبر کو غلنئی میں عوامی کھلی کچہری منعقد ہوگی۔ جس میں حل طلب مسائل کی نشاندہی ہونے پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند فوری ہدایات جاری کرینگے۔ ایف ایم ریڈیو نوے سحرکو بھی ٹیلی فون کرکے ہر قسم کے شکایات درج اور مسائل بیان کئے جاسکیں گے ۔ جس پر عملدرآمد سے متعلق معلومات 7 نومبر کو پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایف ایم ریڈیوپر براہِ راست دینگے۔ مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم وزیر نے عوامی مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ جس کے مطابق مہمند ایجنسی کے تمام تحصیلوں اور تمام اقوام کے ضروری مسائل حل کرنے کی غرض سے بروزِ جمعہ 3 نومبر کو ہیڈ کوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں کھلی کچہری منعقد ہوگی۔ جس میں مہمند ایجنسی کے عوام اپنے ضروری مسائل ، بنیادی سہولیات کی کمی سمیت پولیٹیکل انتظامیہ اور دیگر محکمہ جات سے وابستہ تصدیقی اسناد اور منصوبوں کے بارے میں جائز شکایات پولیٹیکل ایجنٹ، ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس ، تحصیلداران اور محکمہ جات کے سربراہان کی موجودگی میں بیان کرئینگے۔ جس پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند موقعہ پر ہی ازالہ کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کریئنگے۔پولیٹیکل انتظامیہ کی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی عرض سے ہر پندرہ روز کے بعد کھلی کچہری منعقد کریگی ۔نیز پولیٹیکل انتظامیہ کے کمپلینٹ سیل نمبر 0924-290055 پر بھی اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔اس کے علاوہ پولیٹیکل انتظامیہ مہمند ایجنسی نے مقامی ایف ایم ریڈیو نوے سحر کے ذریعے بھی عوامی شکایات سننے کا سلسلہ شروع کر لیا ہے۔ مہمند ایجنسی کے تمام باشندے اپنے مسائل اور مشکلات 7 نومبر بروزِمنگل تک ریڈیو کے رابطہ نمبر۔ 0924-233198 پر بیان کرکے درج کرسکتے ہیں۔ جس پر نوٹس لینے اور ضروری کاروائی سے متعلق پولیٹیکل ایجنٹ مہمند کے جوابات ریڈیو نوے سحر پر نشر کئے جائنگے۔