ٹانک ، زمین ملکیتی تنازعہ پر فائرنگ ، ایک شدید زخمی
ٹانک (نمائندہ خصوصی) زمین ملکیتی تنازعہ پر فائرنگ ، ایک شدید زخمی پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے روز سہ پہر کے وقت ٹانک کے نواحی علاقہ کوڑ میں زمین ملکتی تنازعہ پر اختر نامی شخص نے فائرنگ کرکے ماخان نامی پیوندہ کو شدید زخمی کردیا جس کو ابتدائی طبعی امدادکے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ٹانک منتقل کردیاگیا پولیس نے زخمی ماخان نامی شخص کی مدعیت میں اختر اور ظفر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی فریقین کے مابین جنوبی وزیرستان کے علاقہ زرمیلنہ میں زمین ملکیتی تنازعہ چلا آرہا تھا۔
