عوام کا اتحادی حکومت پر اعتماد ہے ،ٹھیس نہیں پہنچائیں گے :عنایت اللہ

عوام کا اتحادی حکومت پر اعتماد ہے ،ٹھیس نہیں پہنچائیں گے :عنایت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع کی طرز پر ڈی آئی خان میں بھی واٹراینڈ سنیٹیشن سروس پروگرام (WSSP) اورسدرن ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ (SADP) کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ وہاں کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی وصاف ستھرا ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولیات بھی میسر آسکیں ۔انہوں نے ویلج کونسلوں کے اندرخالی پوسٹوں پرشفاف تعیناتی مقامی سطح پر یقینی بنانے کے لئے بھی ہدایت کی ۔یہ ہدایت انہوں نے بدھ کے روز لوکل گورننس سکول پشاور میں ڈیر ہ اسماعیل کی ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار اور وہاں کے مکینوں کو مختلف درپیش مسائل کو دور کرنے کے لئے جائزہ اجلاس کی صدرارت کرتے ہوئے دی۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ حضر حیات ،ایس اے ڈی پی ،تحصیل میونسپل ڈی آئی خان ،تحصیل میونسپل درابن کے افسران اورتحصیل اپوزیشن لیڈرملک عمر فاروق نے شرکت کی۔ سینئر صوبائی وزیر کو ڈی آئی خان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ،سدر ن ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ اورڈبلیو ایس ایس پی کی سکیموں او ررہائشی پلاٹس اور ٹی ایم ایز کی کارکردگی اورمسائل بارے آگا ہ کیا ۔ عنایت اللہ نے اس اے ڈی پی کوبہترین پراگرس بنانے ،لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ڈیرہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے اوربروقت ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے لئے بلاامتیاز اورذاتی پسند وناپسند سے ہٹ کے دسیتا ب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اورمفاد عامہ کومد نظر رکھتے ہوئے عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لئے جاری منصوبے مکمل کئے جائیں اوراس ضمن میں حائل رکاوٹوں کوجلد ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اتحادی حکومت پر اعتماد کیا اوراس سلسلے میں ہم ان کے اعتماد کوٹھیس پہنچانا برداشت نہیں کریں گے۔ سینئر وزیر نے تفریحی مقام شیخ بدین کو ترقی دینے کے بارے میں تجاوزی اورسفارشات جلد از جلد مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں کہا کہ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات چیت کی جائیگی اور شیخ بدین کو سیروسیا حت کے حوالے ایک پرکشش علاقہ بنایا جائے گا۔