زائرین عمرہ کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعہ چھان بین کا مشکل طریقہ کار ختم کیا جائے :محمد حیات

زائرین عمرہ کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعہ چھان بین کا مشکل طریقہ کار ختم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورورپورٹ )پاکستان حج ٹریننگ کونسل کے مرکزی امیر الحاج محمد حیات خان نے سعودی حکومت ،حکومت پاکستان اور وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین عمرہ کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے چھان بین کا مشکل عمل ختم کیا جائے ،یا اگر سعودی حکومت کی مجبوری ہو ہر ائیرپورٹ پر زائرین عمرہ کی چیکنگ کے لئے بائیو میٹرک سسٹم فراہم کیا جائے ،ایک اخباری کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پاکستان کے مختلف شہروں میں حکومت پاکستان نے زائرین عمرہ کے لئے بائیومیٹرک سسٹم کے آفس کھولے ہیں ،پشاور میں بھی ایک چھوٹا آفس قائم کیا گیا ہے جہاں زائرین عمرہ کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے ،کئی گھنٹے لگنے کے علاوہ دور دراز علاقوں سے آنے والے زائرین عمرہ کو مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ ہر ایک کانمبر تین چار دن کے بعد آتا ہے لہٰذا حکومت پاکستان کے تمام ائیرپورٹس میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کریں تاکہ وہاں آسانی کے ساتھ زائرین عمرہ کا تصدیق ہوسکے ،اسی طرح چالیس سال سے زائد افراد کو بائیو میٹرک سسٹم سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کی زائرین عمرہ کے لئے ضرورت بھی نہیں اگر دہشتگردی جیسے خطرات کے پیش نظر سعودی حکومت کی مجبور ہو تو کم از کم اس سسٹم کو ائیرپورٹس منتقل کیا جائے ۔