میرے بیٹے فخر نظار کے دوسرے قاتل کو گرفتار کیا جائے،نظارحسین کی اپیل
چوآسیدن شاہ (نمائندہ پاکستان)نظار حسین ولد حاجی سمندرخان سکنہ پنجائن تحصیل و ضلع چکوال نے کہا ہے کہ میرے بیٹے فخر نظار کے دوسرے قاتل کو گرفتار کیا جائے انھوں یہ بات ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا ہے کہ مورخہ17جولائی 2017 ء کو شام کے وقت میرا بیٹا فخر نظار اپنی والدہ کو بتا کر گیا کہ وہ تھانہ ڈوہمن چچازاد بھائی طاہر محمود ولد احمد خان کے ڈیرے پر جا رہا ہے اور رات اُدھرہی رہونگا جب صبح فخر نظار گھر نہ آیا تو طاہر سے پوچھا تو اُس نے صاف کہہ دیا کہ وہ میرے پاس نہیں آیا مورخہ20جولائی 2017 ء کو برساتی نالہ اور کوندر سے ایک ناقابل شناخت لاش ملی جو شناخت نہ ہونے کی وجہ سے چکوال لاوارث قبرستان میں دفن کر دی گئی تقریباً ہفتہ دس روز بعد تمام رشتہ داروں اور دوست احباب سے کوئی پتہ نہ چلا تو گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے تھانہ ڈوہمن گیا تو پولیس والوں نے اس عدم شناخت لاش کے کپڑے دکھائے جو کہ میں نے پہچان لئے میں نےDPOچکوال سےDNAکے لئے گذارش کی تو 04-08-2017کو لاہور فرانزک ایجنسی میں میراDNAنمونہ لیا گیا جسکی رپورٹ آج تک نہ ملی فخر نظار کی موت میڈیکل رپورٹ کے مطابق گولی سے ہوئی تھی میرے بیٹے کو قتل کر دیا گیا تھا پولیس نے ایک ملزم طاہر محمود ولد احمد خان کو گرفتار کیا تو اس نے پولیس کو وجہ عناد بتائی کہ اکتوبر2010 ء میں ملزم طاہر محمود کے بڑے بھائی آصف محمود نے اللہ داد کو قتل کیا تھا جسکی FIRمیں چچا نظار حسین ،مقتول فخر نظار بری ہوگئے اور ملزم کے بھائی کو سزائے موت ہوئی جو کہ بعد میں ہائی کورٹ نے عمر قید 25سال ہوگئی اب راضی نامہ نہیں ہو رہا تھا تو سوچا کہ فخر کو قتل کر دیں تاکہ چچا کو شک اللہ داد کے بیٹوں پر ہوگا جب جب چچا نظار حسین اللہ داد کے بیٹوں پرFIRکروائے گا تو میرے بھائی آصف کا راضی نامہ ہو جائے گااور قتل کی دوسری وجہ کہ اب چچا نظار حسین سپریم کورٹ میں میرے بھائی آصف محمود کے کیس میں پیروی کے لئے رقم نہیں دے رہا تھا نظار حسین نے کہا ہے کہ مجھے اب اپنے بیٹے کے دوسرے قاتل وحید اختر سے شدید جان کا خطرہ ہے اور اتنا عرصہ گذرنے کے باوجود آج تک ملزم وحید اختر گرفتار نہیں ہوا انھوں نے وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب،RPOتھری فخر وصال،DPOچکوال ہارون جوئیہ سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ دوسرے ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے#۔
