جمہوری سسٹم کیخلاف سیاسی بیان سمجھ سے بالاترہیں،سحرش قمر
مظفرآباد (بیورورپورٹ)حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صنعت وحرفت محترمہ سحرش قمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت اور جمہوری سسٹم کے خلاف بعض سیاستدانوں کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو الحاق پاکستان اور جمہوری سسٹم کا حامی ہونا اور مسئلہ کشمیر پر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان وزیراعطم آزاد کشمیر کی قیادت میں قائم آزاد حکومت نیو فاق سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے نتیجے میں قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آزاد کشمیر کی ترقی پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور آزاد حکومت نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا انہوں نے کہا کہ جتنے ترقیاتی عوامی گڈگورننس قانون کی بالادستی میرٹ کی پاسداری کے حوالے سے اقدامات فاروق حیدر نے اٹھائے اسکی گزشتہ ادوار میں مثال نہیں ملتی۔
