وزیر تعلیم کا کارکنوں کو اعتماد میں لینے کا اقدام لائق تحسین ہے،ممتازحسین شاہ
مظفرآباد (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن مظفرآباد کے رہنما اور کھم درنگ کی سماجی شخصیت سید ممتاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم کا بیرسٹر افتخار گیلانی کا کارکنوں کو اعتماد میں لینے کا اقدام لائق تحسین ہے جس سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ 3کی تعمیر وترقی کیلئے وزیرتعلیم اوران کی ٹیم جس جذ بہ اورعزم کیساتھ کام کررہی ہے اس کی مثبت اثرات مرتب ہوں گے موجودہ حکومت وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے موجودہ بلدیاتی انتخابات میں کارکنوں کو ان کا جائز مقام دے گی ۔
