مری میں یونیورسٹی کاقیام انتہائی ضروری ہے،راجہ دفترعباسی
مری(تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی اور سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے مری میں یونیورسٹی کا قیام مری کے عوام کیلئے انتہائی ضروری ہے مری کے کم آمد ن والے اور غریب لوگوں کے بچے اور بچیاں مری میں یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے دیگر شہروں میں جاکر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں انکے والدین بھی اس وجہ سے مالی مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں اگر مری میں یونیورسٹی قیام عمل میں لایا جائے تو ان کے بچے اور بچیاں اپنے گھروں کے قریب ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈاکخانہ چوک مری کے افتتاح کے موقع پر مری میں یونیورسٹی اور جدید ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر موجودہ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی جو اس وقت پٹرولیم کے وزیر تھے نے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اس پر عمل درآمد کرایا جس پر مری کے عوام کے دشمن اور سیاسی مخالفین جن کو یہ بات ہضم نہیں نہ ہوسکی نے درختوں کی کٹائی کا واویلا کرتے ہوئے منفی پروپیگنڈہ شروع کردیا جب کہ ان ہی کے دور حکومت میں سیسل ریزارٹ کا کام شروع ہوا جس میں تقریباً5 ہزارسبز درخت کاٹے گئے تھے اس وقت تو انہوں نے کوئی اعتراض نہ کیاکیونکہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اس ریزارٹ کا افتتاح کیا تھا اور کام بھی خود شروع کرایا تھا جو کمرشل بنیادوں پر تھا مگر یونیورسٹی اور جدیدہسپتال تو مری کے عوام کا حق اور اشد ضرورت ہے یہ لوگ غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں جھیکا گلی بازار کے قریب ڈیری فارم اس کیلئے انتہائی موزوں جگہ ہے انہوں نے یہاں پر فوری کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرورجلد ازجلد مذکورہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں۔
