ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں کوئی لڑائی نہیں،خواجہ اظہار

ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں کوئی لڑائی نہیں،خواجہ اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں کوئی لڑائی نہیں کیونکہ ہماری اصل لڑائی حکومت کے خلاف ہے ۔بد ھ کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما اہم کیو ایم خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ پی ایس پی میں ارشد وہرہ کے جانے سے متحدہ کو بڑا دھچکا لگا ہے، فاروق ستار نے ارشد وہرا کے لیے دروازے کھلے رکھنے کی بات کی۔ پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے درمیان کوئی لڑائی نہیں، ہمارا موقف ایک ہی ہے، دونوں ہی کا موقف ہے کہ اگلا وزیر اعلی ہمارا ہوگا، ہماری اصل لڑائی حکومت کے خلاف ہے، ایک دوسرے کے لوگوں کو لے جاکر دونوں جماعتیں کمزور ہوں گی، ہمیں پورے صوبے میں کرپشن کے خلاف مہم چلانے کی ضرورت ہے۔خواجہ اظہارنے کہا کہ ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں نیب کے خلاف قرارداد کی حمایت نہیں کی، اگر ایسا ہوتا تو قرارداد پر ہمارے دستخط بھی ہوتے، ہم نے ایوان میں استدلال سے اپنا موقف پیش کیا اور ان کی دلیل سے مطمئن نہیں ہوئے، ہمارے طرز عمل کو حکومتی وزیر حمایت سمجھ بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قرارداد کی حمایت نہیں کی جب کہ مجھے نہیں پتہ کہ سی ایم نے کس کی تحقیقات کھولی ہیں۔