جہانیاں‘ زہریلی چائے سے 3 ہلاکتیں‘ ملزمان گرفتار، دیرینہ دشمنی پر زہر دیا
جہانیاں،اڈا پل 14 ( نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار)پرانی دشمنی پر مخالفین نے ہمسایوں کو زہر دے دیا ملزمان گرفتار جہانیاں پولیس کی ایک بڑی کامیابی ۔ ایس ایچ او جہانیاں چوہدری حق نواز آرائیں نے چک نمبر 148 دس آر میں چائے میں زہر ملانے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
کردیا زہر کی وجہ سے 2عورتوں سمیت 3افراد ہلاک ہو گئے اور 3افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں نشتر ملتان منتقل ہیں تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی چک 148دس آر میں 5افراد نے کسی پرانی دشمنی کی بنا پر ریاض کے گھر والوں کی چائے میں زہر ملا دیا چائے پینے سے ریاض کے گھر والوں کی حالت غیر ہو گئی چائے میں زہر کی وجہ سے 2 افراد شاہد او شہناز بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی اور نسیم بی بی ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہو گئی باقی افراد جس میں ریاض کی بہو اوربیٹے سمیت 3 افراد شامل ہیں انھیں ریسکیو 1122 کے ذریعے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا گیا جو زندگی اور موت کی کشمش میں مبتلا ہیں اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی جہانیاں رانا اشرف اور ایس ایچ اوجہانیاں چوہدری حق نواز آرائیں موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی شناخت ہو گئی جس میں اللہ یار ولد مراد خان ،عمران ولد اللہ یار ،عرفان ولد اللہ یار ،مشتاق ولد محمد حسین اور ایک نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔
